ریاست فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے ریاست آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا ہے،کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری ملازمین پر دباؤ ڈالنے اور بلیک میلنگ کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں، اپنی وفاداریاں ریاست بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز اور ملکی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی مثالی سزا یقینی بنائے گی، ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں