” مداح نے شوہر کے سامنے بے عزتی کر دی تھی“ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا انکشاف

معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک بار ایک مداح نے ان کے شوہر کے سامنے ان کی بے عزتی کر دی تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صحیفہ جبار خٹک ایک نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ سنایا۔صحیفہ جبار کہتی ہیں کہ ”ایک بار میں اور میرا شوہر باہر ڈنر کے لیے گئے۔ ریسٹورنٹ میں جب ہم ڈنر کر رہے تھے، ایک خاتون مداح میرے پاس آئیں اور مسلسل پانچ منٹ تک میرے پاس کھڑے ہو کر میری بے عزتی کرتی رہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ جو خواتین شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہیں ان کی کوئی عزت نہیں کرتا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ”مزے کی بات یہ ہے کہ میرے شوہر کے سامنے، منہ پر اتنی بے عزتی کرنے کے بعد وہ خاتون کہنے لگیں کہ ’میں آپ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتی ہوں۔‘ یوں اس نے آخر میں میرے ساتھ سیلفی لی اور چلی گئیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں