کابل ڈرون حملے سے متعلق نئی معلومات سامنے آگئی

افغانستان سےامریکی افواج کے انخلا سے پہلے آخری ڈرون حملے سے متعلق نئی معلومات سامنے آنے سے نئے سوالات نے جہنم لےلیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کر دیا ہے کہ امریکی سی آئی اے نے حملے سے پہلے بتا دیا تھا کہ حملے والی جگہ پر بچے موجود ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اُنتیس اگست کو کابل میں ڈرون حملے سے پہلے وارننگ دی تھی کہ عام شہری ٹارگٹ پر موجود ہیں جبکہ بچے نشانے والی گاڑی کے اندر ہو سکتے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ میزائل لانچ ہونے سے قبل سی آئی اے کی جانب سے دی گئی وارننگ متعلقہ حکام تک پہنچ گئی تھی یا نہیں۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

پاکستانی قوم کے لئے بڑی خوشخبری ،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان

Read Next

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال بیان