ایوان صدر میں یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ایوان صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔افطار ڈنر میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں نے شرکت کی،صدر مملکت آصف علی زرداری نے صوبائی حکومتوں پر یتیم بچوں کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کیلئے خصوصی اقدامات لینے پر زوردیا،کہا یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پھول جیسے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی،یتیم بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔تقریب میں صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں،آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے یتیم بچوں سے ملاقات بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں