ویرات کوہلی کا رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان

ویرات کوہلی کا رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان

ویرات کوہلی کا رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے یو اے ای میں جاری  آئی پی ایل کے سیزن کے بعد آر سی بی  کی کپتانی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ جاری ایڈیشن کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا  کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

شہباز شریف اکاﺅنٹس کیس،نجی بینک کے نائب صدر عاصم سوری 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

Read Next

سعودی عرب ڈرائیونگ سکولز میں خواتین کو بھی ڈرائیونگ سکھائی جانے لگی