اہم شخصیت کی مرحوم امیر بالاج ٹیپو کے گھر آمد،تعزیت کی

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف قاتلانہ حملے میں جاں بحق امیر بالاج ٹیپو کے گھر پہنچ گئے۔حمزہ شہباز شریف نے اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

https://www.facebook.com/share/p/QsfUbsMvGRd5Hi8z/?mibextid=oFDknk

خیال رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔ملزم مظفر حسین نے شاٹ گن کا لائسنس حاصل کر رکھا تھا اور اپنے والے لائسنس سے ہی امیر بالاج کو قتل کیا۔امیر بالاج پر فائرنگ شادی کی تقریب سے باہر نکلتے ہوئے کی گئی، حملے کے وقت لوگ امیر بالاج کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں