دورہ پاکستان جس طرح ختم ہوا یہ افسوسناک اور شرم کی بات ہے: کین ولیم سن

دورہ پاکستان جس طرح ختم ہوا یہ افسوسناک اور شرم کی بات ہے: کین ولیم سن

دورہ پاکستان جس طرح ختم ہوا یہ افسوسناک اور شرم کی بات ہے: کین ولیم سن

کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کین ولیم سن نے ااپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان جس طرح ختم ہوا ،اس سے سب کو افسوس ہے اور یہ شرم کی بات ہے، امید ہے سیریز اور دورہ ہونے کے دیرپا اثرات نہیں ہوں گے۔

کین ولیمسن کا  مزید کہنا تھا کہ  انہیں  نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان  منسوخ کیے جانے کے بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن سب کچھ بالکل اچانک ہوا ہے،کرکٹ لیگ کے لیے دبئی میں موجود ہوں صورت حال کے بارے میں جلد جاننے کی کوشش کررہا ہوں۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور جب حکومت کی طرف سے پیغامات ملیں تو صورت حال کھلاڑیوں سے اوپر چلی جاتی ہے۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

بالی وڈ کے کنگ خان اِن دنوں اپنے ملک میں انتہا پسندوں کا شکار

Read Next

کتوں کا حملہ، 3 سالہ بچی دم توڑ گئی۔۔