شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا،بلاول بھٹو

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا،بلاول بھٹو

شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناونی سازش کے تحت شہید کیا گیا،بلاول بھٹو

لاہور:چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو کو ایک گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا تھا،سازش یہ تھی کہ "ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو”۔

مرتضیٰ بھٹو کے 25ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت مسلط کی گئی تو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے ایسی آمریت کو مسترد کردیا تھا ، امرتضیٰ بھٹو نے بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جمہوریت کے لٸے جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو 5 فلموں سے نکالا گیا

Read Next

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری