نیوزی لینڈ ٹیم میں اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی:وزیر داخلہ

نیوزی لینڈ ٹیم میں اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی:وزیر داخلہ

نیوزی لینڈ ٹیم میں اتنی فورس نہیں جتنی ہم نے انہیں سیکیورٹی دی:وزیر داخلہ

اسلام آباد:نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر وفاقی ویزر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنی ہم نے نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی دی تھی اتنی تو ان کے پاس فورس نہیں ہے،ان کو سیکیورٹی دی، سیکیورٹی دینا ہمارا فرض تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نیوز ی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کا الزام اپوزیشن والے ہمیں دے رہے ہیں، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر وزارت داخلہ یا  پر پتھر نہ گرائیں، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کابینہ نےکسی ٹیم کو آرمی کی سیکیورٹی مہیا کی جو کہ وزارت داخلہ کا نہیں بلکہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ تھا،اتنی نیوزی لینڈ میں فورسز نہیں ہوں گی جتنی ہم نے ان کو  سیکیورٹی مہیا کی تھی ، شیخ رشید کا مزید کہنا تھا  یہ ہماری ذمہ داری تھی، پاکستان میں سری لنکا سمیت دیگر ٹیمیں بھی کھیلنے آئی ہیں ایساکوئی واقعہ نہیں پیش آیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ  نے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے جس پر پوری قوم کو افسوس ہوا ہے،قوم کوپیغام دوں گا کہ  مایوسی کفر ہے، ایک دن آئے گا جب سب ٹیمیں پاکستان کھیلنے آئیں گی۔فائیو نیشن اس وقت کہاں تھی جب نیو زی لینڈ کی کرکٹ ٹیم یہاں پریکٹس کررہی تھی، دنیا کے ہائی پروفائل کے سیکیورٹی ایکسپرٹس پاکستان کا دورہ کررہے تھے ۔ہمیں کسی ایجنسی کی ضرورت نہیں ہے ، ہماری پاکستان کی ایجنسیاں دنیا کی سب سے بہتر ین ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹس کے حوالے سے دی جانے والی ای میلز میچ منسوخ ہونے کے بعد ملی۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

بالی وڈ اداکارسونو سود 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

Read Next

کراچی : مون سون کے اختتام میں تاخیر ،مزید بارشوں کی پیشن گوئی