کیوبا کے شہریوں نے اپنے ملک کو ’جنگل‘ قرار دے دیا

بدترین معاشی بحران کے شکار کیوبا کے شہریوں نے اپنے ملک کو ’جنگل‘ قرار دے دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیوبا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ کیوبا میں ان کی زندگی جنگلی حیات کی طرح ہو چکی ہے جہاں لوگ کھانے کے لیے لڑنے مرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ملک میں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہو چکی ہے اور لوگ چکن کے ایک ٹکڑے کے لیے لڑ پڑتے ہیں۔کیوبا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح جنگل میں جنگلی جانور خوراک کے لیے ایک دوسرے پر جھپٹتے ہیں اور لڑتے ہیں، کیوبا میں بھی حالات ویسے ہی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کیوبا کی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ سے امداد کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ملک میں خوراک کی قلت پر کچھ قابو پایا جا سکے۔عالمی میڈیا کے مطابق کیوبا کے شہروں میں مارکیٹس میں راشن کی دکانوں کے باہر شہریوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کھانے کی اشیاءکی کمی کے علاوہ ملک میں بجلی بھی نایاب ہو چکی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیوبا کو30سال بعد اس قدر سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے، جس سے بیرونی امداد کے بغیر نمٹنا ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں