کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، کس اہم وزیر کو شامل ہی نہیں کیا گیا؟

وفاقی کابینہ کی (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وزیر کی بجائے وزیراعظم کو دی گئی ہے، کمیٹی کو سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی تاہم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے 4 رکنی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر قانون ، وزیر صنعت اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے جو ای سی ایل کیسوں کا جائزہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں