افغانستان کی سات خواتین ارکان پارلیمنٹ ملک چھوڑکر یونان روانہ۔

افغانستان کی سات خواتین ارکان پارلیمنٹ وطن چھوڑکر یونانروانہ ہو گئیں ہیں۔

وزارت خارجہ یونان کے مطابق ساتوں خواتین کو نیویارک کی ایک این جی او کی مدد سے افغانستان سے نکالا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خواتین ارکان پارلیمنٹ  بنیادی اقدار، اظہار رائے کی آزادی اور مساوات کی حامی ہیں۔

افغان ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی مختصر وقت کے لیے یونان میں ہو گی جب تک کہ امریکہ میں ان کی منتقلی کا طریقہ کار مکمل نہیں ہوتا۔

starasianews

Read Previous

عثمان بزدار سے چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن   کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب کی محسن نقوی کی رہائش گاہ گلبرگ آمد