پاکستان کو آئندہ 5سال کے دوران دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے 120ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ضرورت ہو گی

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ 5سال کے دوران دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے 120ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ضرورت ہو گی۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کو مالی سال 2023ء میں 22.8ارب ڈالر، مالی سال 2024ء میں 24.9ارب ڈالر، مالی سال 2025ء میں 22.2ارب ڈالر، مالی سال 2026ء میں 24.6ارب ڈالر اور مالی سال 2027ء میں 24.9ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ 120ارب ڈالر کی یہ رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 126فیصد سے 274فیصد تک زائد ہے۔ اگر یہ رقم پاکستان کو میسر نہ آئی تو ملک کو دیوالیہ جیسے بحران کا سامنا رہے گا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی اصلاحاتی ایجنڈا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے نظام کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں