وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیرانتظام منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں  وزیر مواصلات مراد سید، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، معاون خصوصی شہباز گل اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں راولپنڈی تا کھاریاں، میانوالی تا مظفرگڑھ اور حیدرآباد تا سکھر شاہراؤں سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردار ہے، معیاری سڑکوں کی تعمیر سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطے سے تجارت کے مواقع بڑھیں گے ۔ اچھی سڑکوں کی وجہ سےگاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدکے اخراجات کم ہوجائیں گے۔

starasianews

Read Previous

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں دھماکہ

Read Next

شہباز شریف کے ہتک عزت کا دعویٰ پر عدالت نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو طلب کرلیا