کراچی میں پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا

کراچی میں مجرم اتنے بے خوف ہوچکے ہیں کہ اب ان سے خود پولیس والے بھی محفوظ نہیں رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق شارع فیصل پر ایئرپورٹ کے قریب پولیس اہلکار سے وائرلیس سیٹ چھین لیا گیا۔واقعے کا مقدمہ کانسٹیبل الطاف حسین کی مدعیت میں ایئرپورٹ تھانے میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان سٹارگیٹ سے ون وے آرہے تھے۔ فلائی اوورکٹ پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ون وے آنے پر ملزمان کو روکا۔ ملزمان نے موٹرسائیکل واپس موڑی اور پکڑنے پر وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں