ججز کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے کی تحقیقات میں مشکل کھڑی ہو گئی

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے کی تحقیقات میں مشکل کھڑی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی جانب سے ججز کو مشکوک پاؤڈر بھرے خطوط ملنے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم راولپنڈی میں پوسٹ باکسز کے ارد گرد موجود اکثر سی سی ٹی وی کیمرے خراب نکلے جس کے سبب ان کی فوٹیجز لے کر شواہد اکٹھا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پوسٹ آفس کے متعلقہ عملے کو بھی تفتیشی عمل میں شامل کر لیا گیا جبکہ پوسٹ باکس جن علاقوں میں موجود ہیں وہاں قریبی دکانوں اور دفاتر میں کام کرنوالوں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط راولپنڈی اور اسلام آباد کے پتوں پر بھجوائے گئے تھے، پاؤڈر کی تشخیص کیلئے پنجاب فرانزک ایجنسی کا سٹاف راولپنڈی روانہ ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں