ڈینگی کیسز میں اضافہ:پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا

ڈینگی کیسز میں اضافہ:پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا

ڈینگی کیسز میں اضافہ:پنجاب حکومت نے متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا

پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کی پیش نظر پنجاب حکومت نے  انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو الرٹ کر دیا گیا۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی پلان پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت  کی ہت،،عثمان بزدار نے کہا ہے کہ متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کی خود نگرانی کریں، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر انداز میں سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا  کہ کورونا کی طرح انسداد ڈینگی کے اقدامات کو خود مانیٹر کروں گا۔  سب اچھا ہے  کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا، انسداد ڈینگی کے ہر اقدام کا آڈٹ ہوگا۔

 

starasianews

Read Previous

انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ گاوور نے بھی پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی

Read Next

صدر پاکستان کی اہلیہ بھی کرونا میں مبتلاء