گزشتہ 24 گھنٹوں میں10483نمونوں کی جانچ کی گئی؛ وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں10483نمونوں کی جانچ کی گئی؛ وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں10483نمونوں کی جانچ کی گئی؛ وزیراعلیٰ سندھ

سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جبکہ 393 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور273 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10483 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 393 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3.7 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7497 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6138234 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور461980 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید273 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد433057 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93.7 فیصد ہے۔ اس وقت 21426 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے21121 گھروں میں ،29 آئسولیشن سینٹرز میں اور276 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 273 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 393 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 24،کورنگی 17، ضلع وسطی 8،ضلع جنوبی 7 اور ملیر میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 156، بدین 24، دادو17،سجاول 15،سانگھڑ 14، جامشورو 13،میرپورخاص 11، جیکب آباد 10،شکارپور 9، ٹنڈو محمد خان 7، ٹنڈو الہ یار 6، گھوٹکی اور لاڑکانہ 5۔ 5، کشمور ،ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد اور خیرپور میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

starasianews

Read Previous

اٹلی میں ویکسینیشن کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج تصادم میں تبدیل

Read Next

وزیر اعلی پنجاب کا سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر اظہار افسوس