چین میں بارشوں سےتباہی ، لاکھوں افراد متاثر

چین میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پندرہ افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق چین میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ چین کا صوبہ شانژی موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث ڈیم کا بند ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

چین میں بارشوں کے دوران مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہزاروں کی تعداد میں مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

چین کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شانژی صوبے میں رواں سال معمول سے 5 گنا زیادہ بارشیں ریکارڈ ی گئیں ہیں ۔ آئندہ چند روز تک مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔ تین مہینوں کی بارش ایک ماہ میں ہو گئی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے مقامی افسر وانگ کیروی کا کہا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث سترہ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل جولائی میں وسطی صوبے ہینان میں آنے والے سیلاب سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

starasianews

Read Previous

.وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات

Read Next

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے منصفانہ ہونےکاایک ٹیسٹ کیس ہے، فروغ نسیم