یورپی یونین نے افغانستان کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا

یورپی یونین نے امارات اسلامیہ افغانستان کے لیے ایک ارب یورو  کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی  کی رپوٹ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی اور انسانی صورتحال پر جی ٹوئنٹی ممالک کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا گیا جس کی میزبانی اٹلی نے کی۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کسی بڑے انسانی، سماجی و معاشی بحران کا سامنا کرنے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے فوری امدادی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے تین سو ملین یورو کی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دو سو پچاس ملین یورو کی اضافی امداد کا وعدہ جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی کی امدادی رقم افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو دی جائے گی جو طالبان کے آنے کے بعد افغانستان سے جانے والے شہریوں کو پناہ دے رہے ہیں جبکہ افغانستان میں بھی یہ رقم طالبان کی عبوری حکومت کو نہیں دی جائے گی کیونکہ اس حکومت کو اب تک یورپی یونین کی طرف سے قبول نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وون ڈی لیین نے جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں ایک ارب یورو کی امدادی رقم کا وعدہ کیا ہے۔

starasianews

Read Previous

پاکستان ایف اے ٹی ایف کے منصفانہ ہونےکاایک ٹیسٹ کیس ہے، فروغ نسیم

Read Next

پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کوکمزور اوربدنام کیا،سراج الحق