کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے مقام پر چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ

کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو کے مقام پر چھوٹا طیارہ ہائی اسکول کیمپس کے قریب گر تباہ ہو گیا ہے۔

طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں، طیارہ گرنے سے دو گھر بی مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے کئی گاڑیاں بھی جا کر تباہ ہو گئیں ہیں۔

طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے اس بارے میں فلحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی لیکن رپورٹ کے مطابق طیارے میں سوار کوئی مسافر زندہ نہیں بچ سکا۔

طیارہ رن وے سے صرف آدھا میل دور تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے پائلٹ کو خبردار بھی کیا گیا تھا کہ طیارہ بہت نیچے ہے۔

کنٹرولر بار بار طیارے کو پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر لے جانے کی تاکید کرتا رہا جبکہ طیارہ پندرہ سو فٹ پر ہی پرواز کرتا رہا۔ ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

starasianews

Read Previous

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کا دورہ، آئی ایس پی آر

Read Next

جرمنی میں دنیا کی پہلی خودکار، بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرین کی پہلی رونمائی