وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید تین مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی تعداد 7505 ہو گئی ہے جبکہ 113628 ٹیسٹ کیے جانے پر 536 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید تین مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7505 ہو گئی ہے جو کہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 11628 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 536 کیسز کا پتہ چلا جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.6 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 6159214 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن کے نتیجے میں 462817 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 93.8 فیصد یعنی 433906 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 423 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 21406 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 21115 گھروں میں ، 30 آئسولیشن مراکز میں اور 261 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 16 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 536 نئے کیسز میں سے 100 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی اور جنوبی 31-31 ، کورنگی 21، وسطی اور غربی 7-7اور ملیر 2شامل ہیں۔ حیدرآباد 164 ، ٹھٹھہ 32 ، سکھر 28 ، نوشہروفیروز 26 ، تھرپارکر 24 ، ٹنڈو محمد خان 19 ، بدین اور سانگھڑ 18-18 ، سجاول 17 ، شہید بینظیر آباد 15 ، عمرکوٹ 14 ، مٹیاری 13 ، میرپورخاص ، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 9-9، گھوٹکی 7، جیکب آباد 6، جامشورو 3، لاڑکانہ 2اور کشمور اور خیرپور 1-1 کیسز ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

starasianews

Read Previous

وزیراعلیٰ سندھ کاایم پی اے شرمیلا فاروقی کے والد عثمان فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

Read Next

امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔