لاکھوں چہروں پہ مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف اداکار ماجد جہانگیر نے مالی امداد کی اپیل کردی

لاکھوں چہروں پہ مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف اداکار ماجد جہانگیر  نے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ماجد جہانگیر گزشتہ کئی سالوں سے فالج کے مرض کا شکار ہیں۔

ان کا کچھ عرصہ قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے اور  پڑوسی ان کے کھانے پینے کا خیال رکھتے ہیں۔

اسی کی دیہائی میں فنکاروں کے جھرمٹ میں گھرے رہنے والے ماجد جہانگیر کا شکوہ بھرے انداز میں پوچھے جانے والے سوال پر کہنا تھا کہ اب یہاں کوئی نہیں آتا ہے اور خاص طورپرفنکار برادری تو میرے گھر کا رخ تک نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ تمام بڑے نامور فنکار میرے آگے پیچھے ہوتے تھے۔

ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ فالج کے مرض کی وجہ سے وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ گورنر سندھ نے مالی امداد دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر بھی اب تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

زرائع کے مطابق ماجد جہانگیر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی مالی مدد کی جائے اور فنکاروں کے فنڈز سے ان کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے تاکہ وہ اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی خریداری باآسانی کرسکیں۔

starasianews

Read Previous

امریکی ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Read Next

محکمہ آبپاشی میں اریگیشن ورکس کوڈ کی تشکیل کے لیے نامز کردہ اعلی سطحی کمیٹی کا اجلاس