پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

 پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں 750 روپے فی تولے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 16 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

سونے کی دس گرام قیمت میں بھی 643 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور دس گرام سونے کی قیمت 99 ہزار 451 روپے پر پہنچ چکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا ایک ہزار 763 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف ڈالر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انٹر بینک میں ڈالر کی تازہ ترین قیمت شیئر کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر تیس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 171.04 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

starasianews

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ایک اور بڑا اقدام،

Read Next

ملک میں کورونا سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے 1021 نئے کیسز بھی رپورٹ