پنجاب کی جیلوں کیلئے8.5 ارب روپے کےپیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی جیلوں کیلئے 8.5 ارب روپےکے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کا قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قیدیوں کو کینٹین کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیدی غیرانسانی حالات میں رہنے پرمجبور ہیں لیکن ہم نے جیل کے قوانین کوتبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔جیلوں میں خواتین قیدیوں کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ جیلوں میں طبی عملہ بروقت موجود رہے گا۔ پنجاب کی جیلوں میں سردیوں میں تمام جیلوں میں گیزر لگائیں جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جیلوں میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں کیبل ٹی وی  انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کا فیصلہ  بھبی کیا گیا ہے۔ جبکہ جیلوں میں ایل سی ڈی ٹی وی بھی نصب کیے جائیں گے۔

پنجاب کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کو فوم کے گدے،  کمبل اور تکیہ وغیرہ گھر سے لا کر استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔

تمام بیرکوں اور سیلوں میں ایئر کولر، ایگزاسٹ فین اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔  اجلاس میں جیلوں کے نظم نسق کو مزید بہتر بنانے کے لیے 5ہزار کے قریب نئے وارڈنز کی بھرتی اور  جیلوں کے عملے کے لیے سروس سٹرکچر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیلوں میں قائم ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں خالی آسامیوں پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیاں کرنے کے بھی احکامات کر دیے گئے ہیں۔

starasianews

Read Previous

بختاور بھٹو کی بیٹے کی صحت کیلئے دُعا کی اپیل

Read Next

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کامریم نوازکےبیان پرردعمل