کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرمنلز نے 60شہریوں کی جان لے لی

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے رواں سال اسٹریٹ کرمنلز  نے 60 شہریوں کی جان لے لی ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ہے شہری بے بس ہو کر رہ گئے ہیں ۔ رواں سال  ڈاکوؤں نے 600 سےز ائد شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ۔ جن میں سے60 سےزائد شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں قتل ہوئے۔

رواں سال اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں کا شکار افراد کی شرح گذشتہ 4 سال سے تجاوز کر چکی ہے۔

پولیس ذرائع  کی رپوٹ کے مطابق پانچ سال میں ڈاکوؤں نے تقریبا 2500 افراد کو گولیاں ماریں ہیں۔ 5برس میں 250افراد کی زندگیوں  کے چراغ گل کردئیے گئے۔
سال 2020 میں ڈاکوؤں نے 51افراد کو قتل جبکہ 460 افراد کو زخمی کردیا تھا۔ سال 2019 میں دوران لوٹ مار39افراد ہلاک،385زخمی ہوگئے تھے۔
سال 2018 میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتوں کی تعداد50،زخمیوں کی372رہی تھی۔ سال 2017 میں لٹیروں کی فائرنگ سے 47 افراد جانباک جبکہ 399 زخمی ہوئے تھے۔

starasianews

Read Previous

پنجاب میں میٹرک کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو شام 5بجے کیا جائے گا

Read Next

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر