عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

اسلام آباد  ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتخب وزیر اعظم کو آئین جو حقوق دیتا ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں ہے،ان کے پاس نہ عوامی مینڈیٹ ہے نہ عوام کا ووٹ ہے۔

مریم نواز کا عمران خان  کو تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں، شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کو جادوٹونے اور جھاڑ پھونک  سے چلایا  جارہا ہے،ایک شخص کی وجہ سے ملک کا تماشا بنا دیا گیاہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے میری ضمانت منسوخی کی درخواست دی ہے میں نیب میں اپنے ہمدرد کو دیکھنا چاہتی ہوں،
درخواست گزار کا چہرہ قوم کو دکھانا چاہیے،نیب کو جس نے درخواست دی ہے وہ کیا چاہتاہے ؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ درخواست لکھنے والے کو بائیس توپوں کی سلامی دی جائے، درخواست مجھے ڈرانے کے لیے ہے،درخواست کوپڑھ کرلگا جیسےبچےڈررہےہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا  کہ وہ نہ گرفتاری سے ڈرتی ہیں  اور نہ ہی انہیں  جعلی مقدمات کا  کوئی ڈر ہے،سچ تو ایک نہ ایک دن سامنے آنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیاآج آپ کوووٹ کوعزت دو کانعرہ یاد آیا، نواز شریف ایک منتخب اور آئینی وزیراعظم تھے اور ان کی جدوجہد ان کی ذات کے لیے نہیں تھی، کیا آپ نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے،ووٹ کو عزت دینے کے لیے جیلیں اور صعوبتیں برداشت کرنا ہی پڑتی ہیں۔

مریم نوا زکا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی پہچان اور تعارف منتخب حکومت کے خلاف سازش کرنا ہے، نواز شریف نے اپنی ذات اور حکومتوں کی قربانی دی ہے،عمران خان کی سیاسی پہچان  صرف امپائر کی انگلی ہے۔

عمران خان کا جمہوریت او ر جمہوری جدوجہد سے کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے،عمران خان کو سیاسی شہید بلکل نہیں بننے دیا جائے گا، عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں ان کا سیاسی تشخص کیا ہے؟ ان کو اب اپنی نااہلی کا جواب دینا پڑے گا۔

 

starasianews

Read Previous

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کا بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ

Read Next

چئیرمین نیب کی توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں حکومت تذبذب کا شکار