روس میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 984 افراد ہلاک

 روس میں کورونا وائرس کی وبا ایک بار پھر بے قابو ہو گی ہے 24 گھنٹے میں 984 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق روس میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر تباہی رکھی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 ہزار 717 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

روس کے وزیر صحت میخائل مراسکو کی رپوٹ کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں عالمی وبا کے لیے دو  لاکھ 55 ہزار بیڈز مختص کیے گئے  ہیں جن میں سے 2 لاکھ 35 ہزار کے قریب مریض موجود ہیں جبکہ چھ ہزار مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

روس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے مطابق ملک میں 78 لاکھ  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز اس وقت موجود ہیں جبکہ عالمی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے جو کہ یورپ میں سب سے زیادہ ہیں۔

روس میں کورونا کے بڑھتے کیسز ی وجہ سے مغربی علاقوں میں معمول کے آپریشنز پہلے ہی ملتوی کیے جا چکے ہیں اور کورونا کے لیے مختص وارڈز میں گنجائش بھی  بلکل ختم ہو چکی ہے۔

روس کے مغربی علاقوں کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے اور مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

starasianews

Read Previous

پاکستان باآسانی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو اپ سیٹ کرسکتا ہے :لانس کلوزنر

Read Next

بابراعظم بھارت کو شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پرعزم