اسلام آباد میں اوورسیز کے لیے ایکسائز آفس میں علیحدہ کاؤنٹر قائم

اوورسیز کے لیے ایکسائز آفس میں علیحدہ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اٹھایا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ایکسائز آفس میں اوورسیز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کے مطابق ایکسائز آفس میں نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے ون ونڈو کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے۔

بلال اعظم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ون ونڈو کاؤنٹر پر صرف اوورسیز کو ہی ڈیل کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کی طرف سے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کے اجرا  کے حصول کے لیے آٹو میشن نظام متعارف کرانے کی منظوری دی گئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے دوران کابینہ کے اراکین نے وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی جانے والی سمری کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تھی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ کابینہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی کی دستاویزات آن لائن دینے کی منظوری دی ہے۔

 

starasianews

Read Previous

شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

عمران خان نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں، مریم نواز