وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین پنجاب اسمبلی سمیرااحمد اورسعدیہ سہیل نے ملاقات کی

:۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔ماضی میں لاہور میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔سابق حکومت نے لاہور کے شہریوں کی ترجیحات کو پس پشت ڈال کر ذاتی پسند کے منصوبوں کوترجیح دی -انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہور میں 52 میاواکی اربن فارسٹ لگارہی ہے۔شاہدرہ میں ٹربوراؤنڈاباؤٹ بنا کر ٹریفک کا مسئلہ حل کریں گے۔لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں خواتین ارکان اسمبلی کے مشوروں کو بھی اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نئے پاکستان میں خواتین کو عزت و احترام، ترقی، خود مختاری اور تحفظ دیں گے۔ سمیرا احمد نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار انتہائی محنت کے ساتھ صوبے کو آگے لے کر جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرتے ہیں – سعدیہ سہیل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب میں آپ جیسا وزیراعلیٰ ہے-

starasianews

Read Previous

پاک ایران بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

Read Next

بھارتی شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں