بھارتی شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں

انڈین پریمیئر لیگ میں بھارتی شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو گالیاں دی گئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔ جس میں رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست کے بعد بھارتی شائقین آسٹریلوی کرکٹرز پر برس پڑے اور سوشل میڈیا پر گالیاں دینا شروع ہو گئے۔

بھارتی شائقین نے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈین کرسچن اور ان کی اہلیہ کے لیے بھی انتہائی برے الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے بعد آسٹریلوی کرکٹر کا گالیوں کے اسکرین شاٹس فوٹو ویب انسٹاگرام پر شیئر کرے ہوئے لکھنا تھا کہ میں مانتا ہوں اچھا نہیں کھیل سکا لیکن میری اہلیہ کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا پر لکھا کہ جو بدتہذیبی کرے گا اسے بلاک کر دیا جائے گا۔ آن لائن ملنے والی گالیاں میرے لئے توہین آمیز ہیں۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اس لیے اس کو برداشت کرنا چاہیے۔

starasianews

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے اراکین پنجاب اسمبلی سمیرااحمد اورسعدیہ سہیل نے ملاقات کی

Read Next

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار کے قریب پہنچ گئی