آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے ، بابراعظم ورلڈ نمبر ون بیٹر کے طور پر ورلڈ کپ میں کھیل کا آغاز کریں گے ۔رینکنگ کے مطابق بابراعظم ورلڈ کپ میں نمبر ون بیٹر کی حیثیت سے داخل ہوں گے تاہم بھارت کے شبمن گل اور بابر اعظم کے درمیان فاضلہ مزید کم ہو گیا ہے۔رینکنگ کے مطابق بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں جب کہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے ہیں، اس رینکنگ میں پاکستان کے امام الحق چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے فخر زمان ٹاپ 10 میں او ر رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ رینکنگ میں دوسرے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں، شاہین آفریدی 8 ویں اورفاسٹ بولر حارث رو¿ف رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی ون ڈے آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں