شیر افضل مروت کو پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس سمیت فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم جاری کیا کہ شیر افضل مروت کو کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر گرفتاری سے روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں