شاہد کپور اور ان کی سوتیلی ماں سپریا پاٹھک کے تعلقات کیسے ہیں؟

معروف بھارتی ڈرامہ کھچڑی میں کام کرنے والی اداکارہ سپریا پاٹھک نے ایک حالیہ انٹرویو میں سوتیلے بیٹے شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت سے اپنے تعلق پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران سپریا پاٹھک نے اعتراف کیا کہ میرا شاہد کے ساتھ رشتہ ماں اور بیٹے سے بڑھ کر ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شاہد سے اس وقت ملی جب اس کی عمر 6 برس تھی جب کہ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ وہ اداکار کی عمر کے ابتدائی سالوں میں ساتھ نہیں تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شاہد وہ شخص ہے جس پر میں مکمل طور پر انحصار کر سکتی ہوں، میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں اور شاہد کی وجہ سے ہی خود کو بہت مضبوط محسوس کرتی ہوں۔
انہوں نے اپنے اور شاہد کپور کے رشتے کو الفاظ کے پیمانے میں تولنے سے انکار کردیا۔

سپریا پاٹھک نے اپنے پوتے پوتی زین اور میشا سے پیار کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ دونوں میرے قریبی ہیں۔

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سے متعلق اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ قابل تعریف ہے جس طرح میرا اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہے، میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں اس کی ساس ہوں۔

خیال رہے شاہد کپور معروف فلم ساز اور اداکار پنکج کپور کے بیٹے ہیں جب کہ سپریا پاٹھک پنکج کپور کی دوسری اہلیہ اور شاہد کپور کی سوتیلی ماں ہیں، شاہد کپور پنکج اور بھارتی اداکارہ نیلیما عظیم کے بیٹے ہیں۔

Star Asia

اسٹار ایشیا پاکستان کا مقبول نیوز چینل ہے۔

Read Previous

مولانا طارق جمیل اب فیشن انڈسٹری میں!

Read Next

سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر مک گل کے اغوا کی کہانی