بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز کے لیے 3 ججوں کو نامزد کردیا

بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا۔ رجسٹرار بلو چستان ہائی کورٹ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کیلئے ججز کی نامزدگیاں کر دیں ،الیکشن ٹریبونل 1 کے لئے جسٹس عبداللہ بلوچ کو نامزد کیا گیا۔الیکشن ٹریبونل 2 کے لئے جسٹس روزی خان بڑیج اور الیکشن ٹریبونل 3 کے لئے جسٹس عامر نواز رانا کو نامزد کیا گیا ہے، بلو چستان ہائی کورٹ ججز کی نامزدگی کے بعد الیکشن کمیشن ٹریبونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں