بجلی بلز کی100فیصد ریکوری ، پنجاب بازی لے گیا

وزارتِ توانائی کی جانب سے پنجاب کو سب سے زیادہ بجلی کے بل دینے والا صوبہ قرار دیا گیا ہے، جبکہ بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان میں سب سے زیادہ بجلی چوری ہو رہی ہے۔ذرائع وزارتِ توانائی کے مطابق پنجاب کی 4ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بجلی کی چوری سب سے کم ہے، ان 4ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لائن لاسز12فی صد سے بھی کم ہیں۔وزارتِ توانائی کے ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بلوں کی ریکوری100فی صد کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں